فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, July 1, 2018

راولپنڈی دورے کا مقصد اسپتالوں‌ کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے، چیف جسٹس

راولپنڈی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا دورہ کسی کے کہنے پر نہیں کیا اور نہ ہی شیخ رشید نے آنے کی دعوت دی، میرے دورے کا مقصد اسپتالوں کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے  راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مختلف وارڈز میں صورتحال کا جائزہ لیا، جسٹس ثاقب نثار نے مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی۔

چیف جسٹس نے فارمیسی سے ادویات کے نمونے (سیمپل) بھی لیے اور اسپتال میں مریضوں کے لیے فراہم کیا جانے والا پانی خود پی کر چیک کیا اور واٹر فلٹریشن پلانٹ سے فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کا لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا۔

بعد ازاں چیف جسٹس ثاقب نثار پولی کلینک پہنچے اور انہوں نے پرچی کاؤنٹر کا جائزہ لیا، مریضوں اور لواحقین نے چیف جسٹس کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے۔

جسٹس ثاقب نثار پولی کلینک میں موجود فارمیسی بند ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے جواب طلب کیا جس پر منتظمین نے بتایا کہ ہفتہ وار تعطیل کے باعث اتوار کے روز فارمیسی بند رہتی ہے۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہی ہے تو پورا اسپتال بند کردیں، آئندہ اتوار سے فارمیسی بھی کھلی ہونی چاہیے۔

علاوہ ازیں چیف جسٹس آف پاکستان کے دورے کی اطلاع پمز اسپتال انتظامیہ کو ملی تو وہ حرکت میں آگئے اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ عملے کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منصف اعلیٰ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے راولپنڈی آنے کی دعوت نہیں دی اور نہ میں کسی امیدوار کے کہنے پر دورے کررہا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں کسی امیدوار کی انتخابی مہم نہیں چلا رہا اور نہ ہی میں نے اس کا کوئی ٹھیکہ لے رکھا ہے، میڈیا اس منفی تاثر کو زائل کرے کیونکہ اسپتالوں اس دورے کا مقصد اسپتال کے مسائل اور انتظامات کا جائزہ لینا تھا، میں اسپتالوں کو بہتر بنانے کا مقصد لے کر نکلا ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post راولپنڈی دورے کا مقصد اسپتالوں‌ کے انتظامات کو بہتر بنانا ہے، چیف جسٹس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lI2vZ4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment