فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Sunday, July 1, 2018

پاک فوج نے ہنزہ میں الترچوٹی پرپھنسےغیرملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا

Hunza valley

ہنزہ : پاک فوج کے پائلٹس نے الترچوٹی کو سرکرنے والے تین غیرملکی کوہ پیماؤں میں سے 2 کو بچا لیا جبکہ ایک کوہ پیما جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پاک فوج کے پائلٹس نے ہنزہ کے نزدیک چوٹی پرپھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تینوں کوہ پیما الترسرچوٹی پر19 ہزارفٹ کی بلندی پرپھنس گئے تھے جن میں سے آسٹریا کے کوہ پیما کرسچین ہبرہلاک ہوگئے جبکہ برطانوی کوہ پیما ٹموتھی ملر اور بروس نورمنڈ کو بچالیا گیا ہے۔

ہنزہ: برفانی تودہ گرنے سے آسٹریا کا کوہ پیما ہلاک

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہنزہ کی الترچوٹی کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے 3 غیرملکی کوہ پیما 19 ہزار فٹ کی بلندی پرپھنس گئے تھے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق برفانی طوفان نے الترچوٹی کی پانچ ہزار نو سو میٹر بلندی پرآسٹرین کوہ پیما کرسچین ہبر کے ٹینٹ کو اپنی زد میں لیا تھا اور وہ جان کی بازی ہار گیا تھا۔

نانگا پربت:‌ غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش روک دی گئی

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی 9 ویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران 2 غیر ملکی سیاح لاپتا ہوگئے تھے، مقامی انتظامیہ نے دونوں کوہ پیماؤں کو مردہ قرار دے کر تلاش کا کام روک دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post پاک فوج نے ہنزہ میں الترچوٹی پرپھنسےغیرملکی کوہ پیماؤں کو بچالیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Nd50iw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment