سکھر : پی پی رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج غریب عوام پر پیٹرول کا بم گرایا گیا ہے، اگر نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سید خورشید شاہ نے کہا کہ نگران حکومت کا یہ کام نہیں کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ کرے، آج غریب عوام پر پیٹرول کا بم گرایا گیا ہے، نگران حکومت کو کس نے اختیار دیا ہے وہ ٹیکس لگائے۔
سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ جو کام پارلیمینٹ نے کرنے ہیں وہ کام نگران حکومت سرانجام دے رہی ہے اور نگراں حکومت کے خلاف پی پی سمیت ملک کے عوام نگران حکومت کے اس قدام کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو نگران حکومت کے خلاف احتجاج کی کال بھی دے سکتے ہیں، پی پی آج بھی اور کل بھی عوام کیلئے احتجاج کرےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کی مصنوعی معاشی ترقی کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، نگراں حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور سابقہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی سزا عوام کو نہ دے، نگراں حکومت کو سابق حکومت کی ڈگر پر نہیں چلنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ جولائی کو بلاول بھٹو زرداری سکھر آرہے ہیں، جب لاکھوں لوگ راستوں پر ہوں گے تو پتا لگ جائے گا، آج ہماری الیکشن مہم ریلی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف احتجاج میں تبدیل ہوگئی ہے، اس موقع پر انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لو کے نعرے بھی لگوائے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، سو روپے لیٹر تک جا پہنچا
خیال رہے کہ نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول 99.50 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔
دوسری جانب عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا ہے جبکہ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post پیٹرولیم قیمتوں کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے، خورشید شاہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2z5VWcy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment