فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, March 23, 2019

ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا جے ایف 17تھنڈر طیارے کا معائنہ ، وطن روانہ

اسلام آباد: ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے ، مہاتیر محمد نے روانگی سے قبل جے ایف 17تھنڈر طیارے  کا معائنہ بھی کیا ،  انھوں نے  جے ایف17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد اور تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے ، وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔

روانگی سے قبل پاک فضائیہ کی جانب سے ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو جیکٹ تحفے میں دی اور حکام نے مہاتیر محمد کو جے ایف 17تھنڈر طیارے سے متعلق بریفنگ دی اور اور اہم فیچرز سے آگاہ کیا جبکہ انھوں نے  جے ایف17 طیارے کا اندورنی معائنہ بھی کیا۔

یوم پاکستان پریڈ میں پاک فضائیہ کے جےایف سیونٹین تھنڈر طیارے نے تھنڈرٹرن کئے اورفضا میں قوس و قزح کےرنگ بکھیردیئے، جس پر شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

خیال رہے ملیشین وزیراعظم نے جے ایف17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کودفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

یاد رہے ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد تین دوزہ دورے پر پاکستان آئے تھے ، دورے کے دوران ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے وزیراعظم عمران خان ، صدر عارف علوی اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں ۔

دورے میں ملائیشیا اور پاکستان میں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوئے اور ملیشیا وزیراعظم نے پاکستان میں پروٹون گاڑیوں کاپلانٹ لگانےکا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان کےلئے گاڑیوں کا پلانٹ لگانا تحفہ ہے۔

مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو”پروٹون کار “تحفے میں بھی دی۔

ملیشیا وزیراعظم مہاتیر محمد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا ، جس میں انھیں اعلیٰ ترین سول ایوارڈنشان پاکستان عطاکیاگیا، جس کے بعد مہاتیر محمد یوم پاکستان پرمدعوکرنے پر اور پاکستان کااعلیٰ سول ایوراڈ نشان پاکستان دینے پر شکرادا کیا۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے یومِ پاکستان کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور انہیں مسلح افواج کی جانب سے سلامی دی گئی۔

The post ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا جے ایف 17تھنڈر طیارے کا معائنہ ، وطن روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2unfS5j
via IFTTT

No comments:

Post a Comment