فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, March 23, 2019

بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا، بلاول بھٹو کاخراج عقیدت

اسلام آباد : چیئرمین‌ بلاول بھٹو نے بیگم نصرت بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان  قربان  کردیا، حالات کیسے بھی ہوں، بیگم نصرت بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین‌ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیگم نصرت بھٹو کی 90 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا بیگم نصرت بھٹو سرزمینِ پاک کی عظیم دختر تھیں، انہوں نے پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی مادر جمہوریت کی جدوجہد و  قربانیوں کی وارث ہے، حالات کیسے بھی ہوں، بیگم نصرت بھٹو کی پیروی کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بھی مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ملکی دفاع،مضبوط جمہوری کلچرکیلئےجدوجہدکرتےرہیں گے، بیگم نصرت بھٹونےآئین،جمہوریت کی خاطرمشکلات کاسامناکیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی اہلیہ شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ اورجمہوریت کی جدوجہد میں لازوال کردار ادا کرنے والی پرعزم خاتون محترمہ نصرت بھٹو صاحبہ کی آج 90 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

The post بیگم نصرت بھٹو پاکستان کی خاطر اپنا پورا خاندان قربان کردیا، بلاول بھٹو کاخراج عقیدت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2CxE61e
via IFTTT

No comments:

Post a Comment