فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

فیصل آباد کے ویٹر کو ایف بی آر نے 21 کروڑ کا نوٹس بھیج دیا

فیصل آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیصل آباد کے ایک غریب ویٹر کو 21 کروڑ روپے کا نوٹس بھیج کر ہکا بکا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کیس کے سلسلے میں ایک اور اکاؤنٹ سامنے آ گیا، فیصل آباد کے ایک ویٹر کے اکاؤنٹ سے ایک ارب روپے منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بیٹھے بیٹھے ارب پتی بننے والے فیصل آباد کے رہائشی وسیم کے اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن پر ایف بی آر نے اسے اکیس کروڑ روپے کا نوٹس بھیج دیا۔

پولیس نے بھی پھرتی دکھاتے ہوئے ویٹر وسیم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف وسیم کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ کرائے کے گھر میں رہتے ہیں اور دو ماہ سے کرایا بھی نہیں دے سکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جعلی بینک اکاؤنٹس: تل کے لڈو بیچنے والا کروڑ پتی نکلا

ان کا کہنا تھا کہ بھائی وسیم کے نام پر اکاؤنٹ کس نے کھلوایا، ہم اسے نہیں جانتے۔ ویٹر سلیم نے وزیرِ اعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر 2018 کو کراچی میں تل کے لڈو بیچنے والے ایک نابینا شہری کے نام پر بھی جعلی بینک اکاؤنٹ نکل آیا تھا جس سے ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی، ایف بھی آر نے اس کے گھر پر بھی چھاپا مارا تھا اور تفتیش کے لیے دفتر طلب کیا تھا۔

The post فیصل آباد کے ویٹر کو ایف بی آر نے 21 کروڑ کا نوٹس بھیج دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HxdjGz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment