فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

آصف علی زرداری محکمہ ایکسائز کے نادہندہ نکلے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ، آصف علی زرداری محکمہ ایکسائز کے نادہندہ نکلے.

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری نے 5  میں سے 2 گاڑیوں کا ٹیکس جمع نہیں کرایا، لیبیا کے سابق صدرمعمر قذافی نے آصف زرداری کو گاڑیوں کا تحفہ دیا تھا.

ذرائع کے مطابق موٹر  رجسٹریشن افسر اسلام آباد نے نیب کراچی کو 3 گاڑیوں کی تفصیلات دیں، ایکسائز کے متعلقہ افسرنے مبینہ طورپر 2 گاڑیوں کی تفصیلات خفیہ رکھیں.

محکمہ ایکسائز کے ذرائع نے کہا کہ ایس ٹی 347 اور 348 کا ریکارڈ تاحال نیب کو پیش نہیں کیا جا سکا، موصولہ اطلاعات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ایکسائز، دیگر حکام کا نیب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے.

مزید پڑھیں: زرداری، فضل الرحمان ملاقات، حکومت پر کڑی تنقید

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور  شریک چیئرمین آصف علی زرداری نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے، اس  موقع پر کارکنوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا.

خیال رہے کہ آج آصف زرداری کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں‌ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

The post آصف علی زرداری محکمہ ایکسائز کے نادہندہ نکلے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ukOu7V
via IFTTT

No comments:

Post a Comment