فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

کراچی: نیپا چورنگی کے قریب گاڑی پرفائرنگ‘2 افراد جاں بحق

Karachi

کراچی: شہر قائد میں نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اے ٹی ایف 908 نمبرکی گاڑی جامعہ دارالعلوم کراچی کے نام پررجسٹرڈ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایات کردی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا کوئی اور واقعہ ؟ تفصیلی رپورٹ دی جائے۔

The post کراچی: نیپا چورنگی کے قریب گاڑی پرفائرنگ‘2 افراد جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WjL9SL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment