فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

کراچی: نرسری کے علاقے میں مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں مولانا مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نرسری پر گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ گاڑی مولانا محمد تقی عثمانی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، یہ واضح نہیں کہ مولانا اس گاڑی میں موجود تھے یا نہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ریسکیو نے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ تھوڑی دیر قبل ہی کراچی میں ہی نیپا چورنگی کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اے ٹی ایف 908 نمبرکی گاڑی جامعہ دارالعلوم کراچی کے نام پررجسٹرڈ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کی شناخت صنوبرخان کے نام سے ہوگئی۔

The post کراچی: نرسری کے علاقے میں مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TPbYkI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment