فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

ہوٹل کے کمروں خفیہ کیمرے، 4 افراد گرفتار

سیول: جنوبی کوریا میں ہوٹل کے کمروں میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں پولیس نے ہوٹل کے کمروں میں مہمانوں کی خفیہ طور پر فلمیں بنا کر انٹرنیٹ پر بیچنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان نے 1600 مہمانوں کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بیچ کر 6200 ڈالرز کمائے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اگست 2018 میں متعدد شہروں کے 30 مختلف ہوٹلوں میں ایک ملی میٹر لینس کے کیمرے نصب کیے تھے جو کہ ٹی وی، ہیئر ڈرائر اور دیوار پر ساکت جیسی جگہوں پر موجود تھے۔

ملزمان نے ویب سائٹ پر 803 ویڈیوز جاری کی تھیں اور ویب سائٹ کے سرور ملک سے باہر حاصل کیے تھے۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ طور پر ویڈیو بنانے کے معاملے میں ہوٹل کا عملہ ملوث ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دس ہزار خواتین نے خفیہ کیمرے کے معاملے پر سیول میں احتجاج کیا تھا جس میں بینرز پر لکھا تھا کہ ’میری زندگی آپ کی فحش حرکات کے لیے نہیں ہے۔‘

احتجاج کے بعد سیول انتظامیہ کی جانب سے خاتون انسپکٹر پر مشتمل ایک ٹیم بنائی گئی تھی جس نے متعدد پبلک باتھ روم میں چھاپے مارتے ہوئے خفیہ کیمرے برآمد کیے تھے۔

دو ماہ قبل ایک فحش ویب سائٹ کے شراکت دار مالک کو گرفتار کیا گیا تھا، جسے عدالت نے چار سال قید کی سزا اور 1.26 لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

The post ہوٹل کے کمروں خفیہ کیمرے، 4 افراد گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HCyUx3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment