فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

منی لانڈرنگ کیس، احتساب عدالت کا آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کو طلبی کا نوٹس

روالپنڈی: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی احتساب عدالت نےسابق صدر، اوران کی بہن سمیت دیگر ملزمان کو آٹھ اپریل کوطلب کرلیا۔ ملزمان کامقدمہ اسی عدالت میں چلےگا، جہاں سےنوازشریف کوالعزیزیہ ریفرنس میں سزاملی۔

منی لانڈرنگ کیس میں نامزد فریال تالپور، حسین لوائی، انور مجید، نمر مجید، کمال مجید کو بھی عدالت نے 8 اپریل کو ہی طلب کیا۔ یاد رہے کہ بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا جس کی سماعت اب احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کریں گے۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس کی راولپنڈی منتقلی: مقدمے کا ریکارڈ طلب کرنے کی آصف زرداری کے وکیل کی درخواست مسترد

یہ بھی یاد رہے کہ نوازشریف کے خلاف دائر العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت بھی ارشد ملک نے ہی کی تھی جس کے بعد انہیں عدالت سے قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیب کی درخواست پر بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزموں کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے زر ضمانت بھی خارج کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

آصف زرداری نے پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ کیس منتقلی سے فرق نہیں پڑتا جبکہ وکلاصفائی کاکہناتھا کیس منتقلی کافیصلہ چیلنج کریں گے۔ بعد ازاں نیب نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 20 مارچ کو طلب کرلیا تھا جہاں اُن سے تفتیش بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بینکنگ کورٹ کا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم

آصف علی زرداری نے  منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آبادمنتقلی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے سابق صدر کے وکیل کی درخواست مسترد کردی۔

The post منی لانڈرنگ کیس، احتساب عدالت کا آصف زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کو طلبی کا نوٹس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2OhivyA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment