فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

دہشت گرد محمد عرفان کا تعلق جماعت اسلامی سے نہیں ہے: ترجمان

کراچی: جماعت اسلامی کے ترجمان نے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر محمد عرفان کا تعلق جماعت اسلامی سے ہونے کی خبر کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا تھا، ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ چار میں سے تین کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے جب کہ ایک کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد محمد عرفان کا تعلق جماعت اسلامی سے جوڑنا بھونڈی حرکت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی قانونی اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں ساکھ کو نقصان پہچانے کی سازش ہے، جماعت اسلامی نے کبھی انتقام اور اسلحے کی سیاست نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی: سی ٹی ڈی نے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی افسر کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر محمد عرفان نے 5 سے زائد افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا، جب کہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلرز نے 2009 اور 2010 میں فائرنگ کر کے جماعت اسلامی کے کارکنان کو قتل کیا تھا۔

ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز نے تفتیش کے دوران 8 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

The post دہشت گرد محمد عرفان کا تعلق جماعت اسلامی سے نہیں ہے: ترجمان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2FqfZ6k
via IFTTT

No comments:

Post a Comment