فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

پاک امریکا تعلقات بہت اچھے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

Trump

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے خطے میں امن وسلامتی کی خاطر طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا جس کا امریکا معترف ہے۔

امریکی وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان سے بہت بہتر تعلقات ہیں، امریکی حکام جلد پاکستانی حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔

پاکستان نے قیام امن کی خاطر امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، دونوں فریقین سلسلہ وار ملاقاتیں کررہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکا نے مذاکرات میں دو اہم نکات پر اتفاق کرلیا ہے جسے حتمی شکل دینے کے لیے ڈرافٹ بھی تیار کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرارئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کی امداد اس لیے بند کی کیونکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، امریکا نے پاکستان کو سالانہ 1.3 بلین ڈالر کی امداد دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دی جانے والی اربوں ڈالرز کی امداد بند کردی

بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، امریکی جنگ کا خمیازہ مالی و معاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے۔

The post پاک امریکا تعلقات بہت اچھے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Fjwct2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment