فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, March 23, 2019

سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد دیا میر بھاشا ڈیم کوئی روک نہیں سکتا، سابق چیف جسٹس

ٹورنٹو : ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی دستخط شدہ کرکٹ بال 30 ہزار کینیڈین ڈالر میں فروخت ہوگیا ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد دیا میر بھاشا ڈیم کوئی روک نہیں سکتا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈامیں ڈیم فنڈریزنگ سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ڈیم فنڈریزنگ تقریب وزیراعظم عمران خان کی دستخط شدہ کرکٹ بال 30 ہزار کینیڈین ڈالر میں فروخت ہوگیا جبکہ عمران خان کے دستخط کی ہوئیں 2 کرکٹ بال 65 ہزار کینیڈین ڈالر میں فروخت ہوئیں، ایک بال 30 ہزار اور دوسری 35 ہزار ڈالرز میں خریدی گئی۔

ڈیم کے مسئلےپر آگاہی سابق چیف کا کریڈٹ ہے، سینیٹر فیصل جاوید


سینیٹر فیصل جاوید نے ڈیم فنڈریزنگ تقریب سے خطاب میں کہا پینتالیس، پچاس سال سے پاکستان میں ڈیم نہیں بنا، ڈیم کے مسئلےپر آگاہی سابق چیف کا کریڈٹ ہے، بہت جلد 2ڈیموں پر کام شروع ہو جائے گا، پاکستان کے پاس صرف ایک مہینہ پانی کا ذخیرہ ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس اور وزیراعظم قابل تحسین ہیں، وزیراعظم عمران خان پرلوگ اعتبار کرتے ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے ڈیم بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کا بیانیہ امن کا بیانیہ ہے، پاکستان نے دنیا کے امن کے لیےقربانیاں دی ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد دیا میر بھاشا ڈیم کوئی روک نہیں سکتا، سابق چیف جسٹس


سابق چیف جسٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد دیا میر بھاشا ڈیم کوئی روک نہیں سکتا، وزیر اعظم عمران خان کی دیانت داری پر کوئی شبہ نہیں، پاکستان سےدور پاکستانیوں کی وطن سے محبت شاندارہے۔

یاد رہے دو روز قبل سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی ، جس میں انہوں نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ڈیم فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں اوٹاوا کی بلال مسجد پہنچے۔

مزید پڑھیں : ڈیمز کی اہمیت، ثاقب نثار کا کینیڈا کی مسجد میں زبردست بیان، نمازیوں نے چار لاکھ ڈالرز عطیہ کردیے

سابق چیف جسٹس نے مسجد میں بیان کرتے ہوئے پاکستانیوں کو مخاطب کرکے کہا  بیرون ملک پاکستانیوں کا خلوص اور محبت ناقابل بیان ہے، بیرون ملک پاکستانی ملک کےلئے قربانیاں دیتے ہیں،کینیڈا میں ڈیم فنڈز کی تعمیر کے لیے عطیات کے حوالے سے مثبت ردعمل ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آبی قلت کا شکار ملک ہے،آنے والے سالوں میں پینے تک کاپانی شاید دستیاب نہ ہو، 2025کے بعد پاکستان میں شدید آبی قلت ہو گی، اس لیے ڈیم کی اہمیت سے لوگوں کو روشناس کرانے کی مہم کا آغاز کیا۔

وٹاوا کی بلال مسجد کے  نمازیوں نے جسٹس(ر) ثاقب نثار کو عطیات کے چیک پیش کئے جبکہ اس دوران مجموعی طور پر 4لاکھ 26ہزار 600کینیڈین ڈالر کا فنڈ جمع ہوا تھا۔

The post سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد دیا میر بھاشا ڈیم کوئی روک نہیں سکتا، سابق چیف جسٹس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WcUStQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment