فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

پاکستان ملیشیا کےتجربے سے استفادے کا خواہاں ہے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ملیشیا کے تجربے سے استفادے کا خواہاں ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا دورہ پاکستان کے لئے باعث مسرت ہے.

پاکستان کا ہرشہری ڈاکٹرمہاتیر محمد کے قائدانہ کردار کا معترف ہے

وزیر اعطم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا ہرشہری ڈاکٹرمہاتیر محمد کے قائدانہ کردار کا معترف ہے، ڈاکٹرمہاتیرمحمد اپنے ملک میں بڑی تبدیلی لائے.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملیشیا کی ترقی اسلامی دنیا کے لئے روشن مثال ہے، مہاتیرمحمد کی قیادت میں ملیشیا نے خود کفالت حاصل کی، مجھے یقین ہے کہ آپ کی تقریر سن کرآپ کے لئے ہمارے دل میں محبت میں مزید اضافہ ہوجائے گا.

انھوں نے کہا کہ آج پاکستان ملیشیا میں کاروباری روابط بڑھانے کا بہترین موقع ہے، پاکستان اور ملیشیا کو تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان برادر اسلامی ملک کے تجربے سے استفادے کا خواہاں‌ ہے.

مزید پڑھیں: ملیشیا کے وزیراعظم کو آج سب سے بڑے قومی اعزاز “نشان پاکستان” سے نوازا جائے گا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے وزارتی سطح پرکمیٹی قائم کر کے تجارتی اشتراک میں اضافےکا فیصلہ کیا، دونوں ممالک میں مختلف معاہدوں پردستخط ہوں گے.

خیال رہے کہ وزیر اعظم ملیشیا گذشتہ روز تین روز دورے پر پاکستان پہنچنے تھے، جہاں‌ان کا وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا.

The post پاکستان ملیشیا کےتجربے سے استفادے کا خواہاں ہے: وزیر اعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WiFY5d
via IFTTT

No comments:

Post a Comment