فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

وزیراعظم عمران خان کی معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی صوبائی حکومتیں علمائے کرام کی سیکیورٹی یقینی بنائیں اور کہا مفتی تقی عثمانی جیسےجیدعالم دین ملک اورعالم اسلام کا اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈز کےجاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مفتی تقی عثمانی کی خیروعافیت کی خبر پر اظہاراطمینان کیا اور کہا مفتی تقی عثمانی جیسے جید عالم دین ملک اور عالم اسلام کا اثاثہ ہیں۔

عمران خان نے ہدایت کی صوبائی حکومتیں علمائےکرام کی سیکیورٹی یقینی بنائیں ، مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدرہستی پرحملہ گھناؤنی سازش ہے ، سازش بے نقاب کرنے کے لئےہر ممکن کوشش بروئےکار لائی جائے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر فائرنگ

یاد رہے کراچی کے علاقے نرسری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے میں مولانا مفتی تقی عثمانی کی 2 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ میں ایک گاڑی میں موجود سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا، جبکہ مولانا تقی عثمانی دوسری گاڑی میں ہونے کے باعث محفوظ رہے تھے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس جوان نے اپنی جان پر کھیل کر مولانا صاحب کی جان بچائی۔

بعد ازاں مولانا تقی عثمانی کے بھتیجے سعود عثمانی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے چچا مفتی تقی عثمانی حملے میں محفوظ رہے، فائرنگ سے مفتی صاحب کا محافظ شہید ہوگیا ہے جبکہ ڈرائیور زخمی ہے۔

سعود عثمانی کا کہنا تھا کہ ڈرائیور زخمی حالت میں گاڑی اس جگہ سے نکالنے میں کامیاب رہا، گاڑی میں مفتی تقی عثمانی، ان کی اہلیہ اور پوتے پوتیاں بھی موجود تھے۔ شیشے کے ٹکڑوں سے کچھ بچے معمولی زخمی ہیں۔

The post وزیراعظم عمران خان کی معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2W9ZfGa
via IFTTT

No comments:

Post a Comment