فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

مریم نواز شوق سے جیل کے باہر دھرنا دیں، انھیں تمام سہولتیں دیں گے: شہباز گل

لاہور: وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ آج نواز  شریف صاحب کی طبیعت پرسیاست کی جا رہی ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مریم نواز کے الزامات اور دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا، شہباز گل نے ایک بار پھر میاں نواز شریف کو تمام سہولیات دینے کے عزم کا اعادہ کیا.

یاد رہے کہ مریم نواز نے کہا ہے تھا کہ مجھے نواز شریف سے ملنے نہیں دیا گیا، تو جیل کےباہرکھڑی ہوجاؤں گی اور جب تک ملنے کی اجازت نہیں دی جائےگی جیل کےباہرکھڑی رہوں گی۔

اس پر ردعمل میں شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز شوق سے جیل کے باہر دھرنا دیں، انھیں پانی، ٹینٹ سمیت تمام سہولتیں فراہم کردیں گے، دھرنے میں حسن، حسین تو نہیں ہوں گے، مگر میں ضرور آؤں گا، البتہ یوم دفاع پر دھرنے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے.

مزید پڑھیں: مجھے نواز شریف سے ملنے نہیں دیا تو جیل کے باہرکھڑی ہوجاؤں گی، مریم نواز

شہباز گل نے مزید کہا کہ آج نواز شریف صاحب کا بلڈپریشر140/90تھا، مریم نوازسے گزارش ہے کہ قوم کو گمراہ نہ کیا جائے، نواز شریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے.

ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف نے آج انڈے، آلو گوشت، سبزی،چاول کھائے، نوازشریف کوآج دانت میں تکلیف ہوئی، تو ڈنٹل سرجن کو جیل بھیجا، نواز شریف کوکوئی تکلیف ہے، توکسی اسپتال میں علاج کراسکتےہیں، نواز شریف نےگردےکی تکلیف پربھی کسی ڈاکٹرکونہیں بتایا.

The post مریم نواز شوق سے جیل کے باہر دھرنا دیں، انھیں تمام سہولتیں دیں گے: شہباز گل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2unJUWv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment