فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، استاد سمیت 4 نوجوان شہید، نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق بھارتی فورسز نے باندی پورہ اورشوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چارکشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے نام پر دو روز کے دوران 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب باندی پورہ کے علاقے میں بھی قابض فورسز نے گھرگھر تلاشی کے نام پر دو کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے باہر نکال کر گولیوں سے بھون دیا۔

کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد شوپیاں اور باندی پورہ سمیت مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے بڑی تعداد سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد نوجوان زخمی ہوئے۔

حریت رہنماؤں نے کشمیریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ دخل اندازی کر کے بھارت کے مظالم کو فی الفور بند کروائے۔ میر واعظ عمر فاروق نے شہید نوجوان اور استاد رضوان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بھارتی فورسز کی حراست میں نوجوان کو شہید کردیا گیا، آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں آگاہ کیا کہ رواں ماہ میں تیسری بار بھارتی فورسز نے جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے رود دیا جبکہ متعدد نمازیوں کو حراست میں بھی لیا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، استاد سمیت 4 نوجوان شہید، نمازِ جمعہ کی ادائیگی پر پابندی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Cyr5o9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment