فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, March 23, 2019

کراچی : گلشن اقبال میں عمارت میں آتشزدگی کا مقدمہ، کے الیکٹرک ذمہ دار قرار

کراچی : گلشن اقبال میں عمارت میں آتشزدگی سے دو شہریوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ کی مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں کے الیکٹرک کو ذمہ دارقرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دو روز قبل17منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت مین درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمارت میں آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کا ذمہ دار کے الیکٹرک کا ادارہ ہے کیونکہ عمارت کی تعمیر بھی کے بی سی اے کے قوانین کے خلاف تھی اور اس خلاف ورزی کے باجود عمارت کی تعمیر کیلئے این او سی جاری کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایس بی سی اے نے نقشہ اور فائر بریگیڈ نے فائر کلیئرنس کس طرح دی؟ ایف آئی آرکا متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملی بھگت سے عمارت کی تعمیر خلاف قوانین کی گئی، عمارت میں بنیادی سہولتیں نہ ہونے سے دو قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

The post کراچی : گلشن اقبال میں عمارت میں آتشزدگی کا مقدمہ، کے الیکٹرک ذمہ دار قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Wi0UcM
via IFTTT

No comments:

Post a Comment