فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, March 23, 2019

یوم پاکستان پر نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری

اسلام آباد: صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدرِ پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان پر نیوی کے افسران اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری دے دی۔

رئیر ایڈمرل عمران احمد، رئیر ایڈمرل محمد شعیب اور رئیر ایڈمرل ذکا الرحمان کو ہلال امتیاز ملٹری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔

پاکستان نیوی کے آفیسرز کو ستارۂ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری دینے کی منظوری، جب کہ پاکستان نیوی کےآفیسرز، سی پی اوز اور سیلرز کے لیے تمغہ بسالت کی منظوری دی گئی ہے۔

نیوی کے ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز کو تمغہ خدمت ملٹری جب کہ پاکستان نیوی کے سیلرز کو تمغہ خدمت ملٹری تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  صدر مملکت عارف علوی آج 127 افراد کو سول ایوارڈ سے نوازیں گے

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کی کراچی اور کوسٹل ایریاز کی یونٹس اور اسکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، تقریبات میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔

خیال رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں سول اور ملٹری اعزازات دینے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت نے سول اور ملٹری شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔

The post یوم پاکستان پر نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لیے ملٹری اعزازات کی منظوری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2CAL8SV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment