فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

زلفی بخاری سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی ملاقات

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ذوالفقار بخاری سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، انھوں نے نیوزی لینڈ حملوں میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ رابطے میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے زلفی بخاری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان سے 15 لوگوں کو نیوزی لینڈ بھجوایا گیا ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ شہیدوں کے اہلِ خانہ کے لیے ٹرانزٹ ویزا دینے پر آسٹریلیا کے شکر گزار ہیں، نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے افسوس ناک ہیں، دکھ کی گھڑی میں پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑا ہے۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ حملہ آور درندہ صفت انسان تھا، تاہم ہمیں نفرت انگیز رویوں کو شکست دینی ہے، وزیر اعظم نیوزی لینڈ کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر جمعے کے دن 15 مارچ کو حملہ کرنے والا دہشت گرد آسٹریلوی شہری تھا۔

نسلی نفرت پر مبنی دہشت گردی کے اس افسوس ناک واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

آج وزیرِ اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈرا ایرڈرن کو ٹیلی فون کر کے مسلمانوں کے لیے ان کا رد عمل قابل تعریف ٹھہرایا۔

The post زلفی بخاری سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کی ملاقات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2U4q5lB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment