فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

عراقی شہر موصل کے دریا میں کشتی الٹ گئی، 54 افراد جاں بحق

بغداد: عراقی شہر موصل کے قریب دریا میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 54 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی شہر موصل کے قریب دریا میں کشتی الٹنے سے 54 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 28 افراد لاپتا ہیں جن کو ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

کشتی میں سوار 100 کے قریب مسافر سیاحتی جزیرے کی طرف جارہے تھے، ڈوبنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کشتی الٹنے کا حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے کے باعث پیش آیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کشتی میں سوار 30 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، درجنوں مہاجرین ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ روز غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے درجنوں تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے۔

مہاجرین بحیرہ روم عبورکرکے غیرقانونی طور پر یورپی ملک اٹلی میں داخل ہونا چاہتے تھے، تاہم ان کی کوشش ناکام ہوگئی اور متعدد تارکین وطن مارے گئے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال جولائی میں یورپ جانے کی خواہش لیے مہاجرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

The post عراقی شہر موصل کے دریا میں کشتی الٹ گئی، 54 افراد جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JE4b4S
via IFTTT

No comments:

Post a Comment