فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, March 20, 2019

ڈاؤن سینڈروم سے آگاہی کے لیے مؤثر مہم چلانے کی ضرورت ہے‘ عثمان بزدار

Usman Buzdar

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کا کہنا ہے کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاؤن سینڈروم کے مرض سے آگاہی کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ڈاؤن سینڈروم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض کے شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے تسلسل کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاؤن سینڈروم کے شکار بچوں کی بحالی اور نگہداشت کے لیے جامع پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد ڈاؤن سینڈروم کا شکار بچوں کے معاشی وسماجی حقوق سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ذہنی اور جسمانی طور پرمعذور بچوں کے حوالے سے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آج دنیا بھر میں ڈاؤن سینڈروم ڈے منایا جا رہا ہے۔

ڈاؤن سینڈروم ایک ایسی بیماری ہے جس میں بچہ پیدائشی طور پردماغی اور جسمانی بیماری کا شکار ہوتا ہے۔

The post ڈاؤن سینڈروم سے آگاہی کے لیے مؤثر مہم چلانے کی ضرورت ہے‘ عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HKs9IX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment