فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

’بلاول کا بکواس نظریہ تبدیل نہیں ہوسکتا‘ ، فیصل جاوید کا ردعمل

اوٹاوا: تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بلاول کا بکواس نظریہ تبدیل نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ کرپشن کرو اور پیسہ باہر منتقل کرو پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوکےٹوئٹ پرسینٹرفیصل جاوید نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارا نظریہ تبدیل نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بکواس ہے، تمھارا نظریہ کرپشن کرو پیسہ باہر منتقل کر کے اثاثے بنانا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نےبلاول بھٹوکا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑا نقصان بڑے لوگوں کوملک سےباہرجانے کی اجازت دینے سےہوا مگر قومی جرائم میں ملوث افراد کوکسی بھی موقع پرڈھیل نہیں دی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے سب کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کرپشن کے معاملے پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم یہ بیانیہ کس بلا کا نام ہوتا ہے، کیا زندگی کسی فاشسٹ کا لکھاہوا اسکرین پلےہے؟۔

مزید پڑھیں: بلاول اور مریم ابو بچاؤ مہم چلارہے ہیں، فوادچوہدری

بلاول کا کہنا تھا کہ جو اسکرین پلے پر عمل نہیں کرتا وہ غدار قرار پاتا ہے، ایسا بیانیہ میری طرف سے بھاڑ میں جائے کیونکہ میرا اپنا ایک نظریہ ہے اور وہ میں کسی کے بیانیے کے لیے تبدیل نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نیشنل ایکشن پلان پر دفترخارجہ میں حکومتی  بریفنگ کےبائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ خورشیدشاہ نے پارلیمنٹ میں ہی بریفنگ دینے پر اصرار کیا۔

The post ’بلاول کا بکواس نظریہ تبدیل نہیں ہوسکتا‘ ، فیصل جاوید کا ردعمل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JuhIvy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment