فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

یومِ پاکستان: پاک فضائیہ کے نغمے کا پرومو ریلیز

اسلام آباد: پاکستان ائیرفورس نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے اپنے نئے نغمے کا پرومو جاری کردیا، گانے کی مکمل ویڈیو آج رات ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے ‘شاہینِ پاکستان‘ نامی نغمہ جاری کیا گیا جس میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا جب کہ احسن عباس نے اس کے بول تحریر کیے۔

ویڈیو کو پاک فضائیہ کے شاہینوں پر ہی عکس بند کیا گیا ہے، ابتدا میں سورج نکلتا اور پھر قومی پرچم دکھایا گیا جبکہ اُس کے بعد مستعد پائلٹوں کا دستہ دکھایا گیا۔

اکتیس سیکنڈ کی ویڈیو میں دو تاریخی مناظر دکھائے گئے جن میں پہلا ائیرچیف مارشل مجاہد انور کے بھارتی جارحیت کے دوران اہلکاروں کے ساتھ ’اللہ اکبر‘ کے نعرے اور دوسرا قومی پرچم بنانے کا ورلڈ ریکارڈ شامل ہے۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بری فوج کی جانب سے تیار کردہ نغمہ ریلیز کیا جسے شائقین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں: آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کا خصوصی نغمہ جاری کردیا

یاد رہے کہ یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تینوں مسلح افواج کے دستے اپنی صلاحتیں دکھائیں گے جبکہ فضائیہ کے شاہین بھی آسمانوں پر اڑتے جہازوں سے کرتب دکھا کر دشمن پر ہیبت تاری کریں گے۔

یاد رہے یوم پاکستان کی پریڈ میں آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے اور آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

The post یومِ پاکستان: پاک فضائیہ کے نغمے کا پرومو ریلیز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UPiHHZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment