فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

پاکستان مخالف بیانات دینے والے بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کی بی جے پی میں شمولیت

نئی دہلی: پاکستان مخالف بیانات دینے والے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے مودی کی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق اوپنر بلے باز گوتم گھمبیر نے انتہا پسند مودی کی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی، آئندہ ماہ ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں گوتم کو ٹکٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔

سابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے وژن سے متاثر ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور اپنے اس فیصلے پر خوش ہوں، انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ گوتم گھمبیر پاکستان مخالف بیانات دیتے آرہے ہیں گزشتہ روز بھی انہوں نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان سے میچ نہیں کھیلنا چاہتا، ہمیں دو پوائنٹس کی پرواہ نہیں ہے، ٹیم اتنی مضبوط ہے کہ دو پوائنٹس کے بغیر بھی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہتے، گوتم گھمبیر

ان کی بی جے پی میں شمولیت سے واضح ہوگیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی لوک سبھا کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کررہے تھے۔

کرکٹ کیریئر کے خاتمے کے بعد گوتم گھمبیر جیسے متعصب شخص مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہوں گے اور انہیں انتہا پسند جماعت میں شمولیت ایک گولڈن چانس لگا تبھی انہوں نے اس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

گوتم گھمبیر کو بھارت کا پدمشری ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے 2011 کرکٹ ورلڈ کپ اور 2007 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

The post پاکستان مخالف بیانات دینے والے بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کی بی جے پی میں شمولیت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Cxo6MG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment