فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, March 22, 2019

ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

Pakistan Day

یوم پاکستان آج پورے قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، اس موقع پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی روایتی پریڈ بھی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

توپوں کی سلامی کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے ’نعرہ تکبیر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

یوم پاکستان پرتوپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ ہوگی جس میں تینوں مسلح افواج اور سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے جبکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا فضائی مظاہرہ بھی دیکھنے لائق ہوگا۔

چاروں صوبوں کی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرنے والے فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ ہوں گے۔

پوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں چین کے جے 10 اور ترکی کے ایف 16 لڑاکا طیارے شامل ہوں گے، سعودی عرب، آزربائیجان کے فوجی دستے بھی شرکت کریں گے۔

ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب میں خصوصی مہمان ہوں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پریڈ سے خطاب کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان، مسلح افواج کی قیادت بھی سلامی کے چبوترے پر موجود ہوگی۔

اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کی سڑکوں کو بھی بند رکھا جائے گا، علاقے میں موبائل فون سروس معطل رہے گی جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل پلان جاری کردیا گیا ہے۔

The post ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TPd7J4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment