فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Thursday, March 21, 2019

مہاتیرمحمد تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد پاکستان پہنچ گئے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے مہاتیر محمدکا استقبال کیا.

تفصیلات کے مطابق مہاتیر محمد پاکستان پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی اور خسرو بختیار بھی مہاتیر محمد کے استقبال کے لیے  موجود تھے.

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا دورہ تین دن پر مشتمل ہے، جس میں اہم معاہدے طے پائیں گے۔

استقبال کے بعد ملائیشین وزیر اعظم کووزیر اعظم ہاؤس لےجایاجائے گا، جہاں ڈاکٹر مہاتیرمحمد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگائیں گے۔

جس کے بعد مہاتیر محمد کی وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ دونوں ممالک کی قیادت میں وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی، ملائیشین وزیر اعظم کا قیام ریڈ زون کے اندر نجی ہوٹل میں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان 22 مارچ کو ملائیشین ہم منصب کو ظہرانہ دیں گے ، ظہرانے سے قبل ملائیشین وفد سے مختلف وفود کی ملاقات،ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

The post مہاتیرمحمد تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Fkxl3v
via IFTTT

No comments:

Post a Comment