فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

فلوریڈا میں سائنس دانوں نے 17 فٹ لمبا اژدھا پکڑ لیا

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں سائنس دانوں نے ریکارڈ سترہ فٹ سے زائد لمبا اژدھا پکڑ لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا میں سائنس دانوں نے سترہ فٹ سے زائد لمبا اژدھا پکڑ لیا، برمی نسل کے اس اژدھے کا شمار دنیا کے لمبے ترین سانپوں میں ہوتا ہے جس کا وزن ایک سو چالیس پاؤنڈ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً انہیں اس نسل کے چھ سے دس فٹ لمبے سانپوں سے واسطہ رہتا ہے لیکن یہ اژدھا حیرت انگیز طور پر لمبا ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے وائلڈ لائف ترجمان نے اژدھے 73 انڈے بھی برآمد کیے تھے۔

مزید پڑھیں: گھر کے باتھ روم سے اژدھا برآمد

وائلڈ لائف ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی برمی نسل کے ایک اژدھے کو پکڑا تھا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر کہیں اس طرح کے اژدھے نظر آئیں تو فوری اطلاع کی جائے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل جنوری میں بھی امریکی ریاست ورجینیا کے ایک گھر سے 5 فٹ لمبا اژدھا بحفاظت نکال لیا گیا تھا، اژدھا گھر کے باتھ روم میں آرام کرتا ہوا پایا گیا تھا۔

اینیمیل ویلفیئر کے کارکن کا کہنا تھا کہ اژدھے کی یہ نسل نہایت خطرناک اور 13 فٹ تک لمبی ہوسکتی ہے، یہ گھر والوں کی خوش قسمتی تھی کہ ان کے گھر میں ایک ننھے اینا کونڈا نے پناہ لی اور کسی کو نقصان پہنچانے سے قبل ہی اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا۔

The post فلوریڈا میں سائنس دانوں نے 17 فٹ لمبا اژدھا پکڑ لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2OZTfxd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment