فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

ہیپاٹائیٹس ’سی‘ کی مریضہ کی 2 بچوں سمیت وومن جیل کراچی سے ضمانت پر رہائی

کراچی: قتل کے مقدمے میں نامزد ہیپاٹائیٹس ’سی‘ کی مریضہ اسما سخاوت کو 2 بچوں سمیت وومن جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 ماہ سے وومن جیل کراچی میں اپنے دو بچوں 5 سالہ محمد عمیر اور 3 سالہ حفصہ کے ساتھ قید اسما سخاوت کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، اسما ہیپاٹائٹس سی کی مریضہ ہیں۔

اسما سخاوت تھانہ منگھوپیر کی حدود میں 31 دسمبر 2017 کو فاروق نامی شخص کے قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

قتل کا مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ مقدمے کا اصل ملزم سخاوت خان و قوعہ کے بعد سے تا حال مفرور ہے۔

خاتون کو پولیس نے وجہ قتل قرار دے کر ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا جس کے بعد دو بچوں سمیت اسے جیل بھیج دیا گیا، جہاں وہ ہیپاٹائیٹس ’سی‘ میں مبتلا ہوئی اور اسے خون کی الٹیاں شروع ہوگئیں۔

رہائی کے بعد اسما سخاوت نے کہا کہ فاروق نامی شخص کے قتل سے اس کا کوئی تعلق نہیں، مقتول فاروق اس کے شوہر کا دوست تھا جو اس پر بری نظر رکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا سزائے موت کے دو قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

اسما سخاوت کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر کا مقتول کے ساتھ کئی بار جھگڑا ہوا، قتل کے واقعے کا علم نہیں تاہم وقوعے کے بعد سے شوہر غائب ہے، پولیس نے مجھے اور دو بچوں کو گرفتار کر لیا۔

اسما نے بتایا کہ جیل میں قیدی عورتوں کا رویہ اس کے اور بچوں کے ساتھ ہم دردانہ تھا، جیل سپرنٹنڈنٹ شیبا شاہ اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ حمیرا کھوسو نے علاج پر خصوصی توجہ دی۔

خیال رہے کہ اسما سخاوت کی رہائی سائبان انٹرنیشنل ویلیفیئر آرگنائزیشن کی جدوجہد کے نتیجے میں عمل میں آئی، تنظیم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات تعاون کریں تو بڑے پیمانے پر رمضان سے قبل بے گناہ قیدیوں کی گردنیں چھڑائی جا سکتی ہیں۔

The post ہیپاٹائیٹس ’سی‘ کی مریضہ کی 2 بچوں سمیت وومن جیل کراچی سے ضمانت پر رہائی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2WXC7ev
via IFTTT

No comments:

Post a Comment