اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا وزیراعظم17اپریل کواسلام آبادمیں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے، جہاں وفاقی ملازمین کیلئے 25 ہزار اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے، ہرچیزعمران خان پرڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے، آصف زرداری5ملین واپس دےدیں تو مہنگائی نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا آئی ایم ایف سےمعاہدہ تکمیل کےقریب ہے، بجلی اورگیس کے حوالے سے کابینہ اجلاس میں بات ہوئی، لاہوراوراسلام آبادمیں گیس کی بلنگ کےمسائل ہیں، پی پی ایم این اےاورسابق وزیربھی گیس چوری میں ملوث ہیں، حناربانی کھر2سال سےبجلی چوری کےکیس میں حکم امتناع پرہیں۔
حناربانی کھر2سال سےبجلی چوری کےکیس میں حکم امتناع پرہیں
فوادچوہدری کا کہنا تھا مختلف جگہوں پرگیس کی بلنگ نہیں ہورہی ، پاورسیکٹرمیں بھی گیس کی بلنگ کےمسائل ہیں، بجلی کےمحکمےسےوابستہ 500افراد بجلی چوری کےکیسز بھگت رہے ہیں، 40 ارب روپےکی بجلی چوری روکی گئی ہے، سرکاری ادارےخط و کتابت پاکستان پوسٹ کےذریعےکریں گے۔
500افراد بجلی چوری کےکیسز بھگت رہے ہیں
وزیراطلاعات نے کہا نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دے دی گئی ہے، وزیراعظم17اپریل کواسلام آبادمیں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گےم جس کے تحت ایک لاکھ 10ہزارفلیٹس بلوچستان میں بنائیں جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کیلئے بھی25 ہزار اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے۔
وفاقی ملازمین کیلئے بھی25 ہزار اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے
ان کا کہناتھا عمررسول بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نئے سیکریٹری ہوں گے، یونس ڈھاگاکوچیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کاچارج دیاگیاہے، ننکانہ میں باباگورونانک کےنام پر ٹرین اسٹیشن بن رہاہے جبکہ متروکہ وقف املاک کانیا بورڈ تشکیل دےدیاگیاہے۔
ننکانہ میں باباگورونانک کےنام پر ٹرین اسٹیشن بن رہاہے
فوادچوہدری نے کہا وفاقی کابینہ کے35فیصلوں پراب تک عملدرآمد نہیں ہوا ، 35فیصلوں کاتعلق ایم اویوزسےتھاجس پردفترخارجہ کام کررہاہے ، گوادرکےماہی گیروں کی بستی بھی بنائیں گے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا صرف لوٹی دولت ہی واپس کردیں توملک کاگزاراہوجائےگا، تمام ادارےاورلوگ اپنااپناکام کریں، ہرچیزعمران خان پرڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے، پنجاب حکومت کی گاڑیوں سےمتعلق خبرغلط ہے، ن لیگ کی بچپن سےخواہش ہےکہ میں مستعفی ہوجاؤں۔
پنجاب حکومت کی گاڑیوں سےمتعلق خبرغلط ہے
انھوں نے کہا فرنٹ مینوں کےذریعےپیسےبھیجےاورواپس لائےجاتےتھے، آصف زرداری5ملین واپس دےدیں تومہنگائی نہیں ہوگی، خواجہ آصف اوراحسن اقبال بھی بڑی کرپشن میں ملوث ہیں، نیب حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے درخواست کرتاتوہم مددکرتے۔
ہم صرف عوام کےلوٹےگئےپیسےواپس مانگ رہےہیں، گزشتہ10سال میں60ارب ڈالرزکاقرضہ لیاوہ کہاں ہے ، نیب کوجوریکارڈہم سےچاہیےہم فراہم کریں گے۔
ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری کےلیےپراسس جاری ہے، 42 درخواستیں آئی ہیں، تعیناتی پیر یا جمعہ کوکی جائےگی، جگر کے امراض کے لیے پاکستان بیت المال کام کرےگا جبکہ میڈیا یونیورسٹی کی منظوری بھی دی گئی ہے، پاکستان میں ہم میڈیا پڑھا رہے ہیں، ٹیکنالوجی نہیں پڑھا رہے اور جرمنی صاف پانی منصوبے کیلئے فنڈز دے رہا ہے۔
میڈیایونیورسٹی کی منظوری دی گئی ہے
یواےای میں پاکستانیوں کی بہت زیادہ جائیدادیں ہیں ، پاکستان کےیواے ای سےمختلف معاہدے ہوئےہیں، عابدحسین کوپاکستان سے یواےای بے دخل کرنےکی اجازت دی ہے۔
ن لیگ کےایم این اےروحیل اصغرکاگیس بل 12ہزارآرہاتھا، کرپشن کاخاتمہ کرناصرف عمران خان کاکام نہیں ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہےانسدادکرپشن کیلئےکام کریں۔
The post وزیراعظم17اپریل کواسلام آبادمیں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2UqxMDz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment