فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

کراچی، رینجرز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی اور سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننے میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں پرویز علی عرف لمبا، ریحان فاروقی عرف ریحان چٹا شامل ہیں، ملزمان پرویز اور ریحان ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کے ممبر ہیں۔

رینجرز کے مطابق ملزمان زبردستی فطرانہ لینے، فائرنگ جیسی دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، پرویز علی اور ریحان فاروقی سیکٹر ایل نارتھ کراچی کے ممبرز ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ 12 مئی 2007 کو ملزمان نمائش چورنگی پر فائرنگ میں ملوث ہیں، ملزمان پرویز، ریحان نے نعیم عرف بھورا، حامد عرف پیا، جبار جن کو قتل کیا۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ دونوں ٹارگٹ کلرز نے 2011 میں مخالف سیاسی جماعت اے این پی کے گل امان کو قتل کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی رینجرز نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیو کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کومزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 9 اپریل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔

The post کراچی، رینجرز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Prf0WV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment