فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی مفاہمتی آفر نہ ماننا حکومت کی بدنصیبی ہے: مولا بخش چانڈیو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آج حکومت کے پاس بتانے کو کچھ بھی نہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آج حکومت اپنا کوئی کارنامہ نہیں بتا سکتی، یہ لوگ نیب کی باتیں کرتے، سنتے اور سناتے ہیں.

18 ویں ترمیم ختم کرنے کا مطلب وفاق کی بنیاد کو کمزورکرنا ہے

مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ کھودا پہاڑ اورنکلا چوہا والا معاملہ ہے، لاڑکانہ سے ہمارے ساتھی ندیم بھٹو کو پکڑا گیا، یہ لوگ ہاتھی کو بھی پکڑیں گے، تو وہ کہے گا کہ میں بکری ہوں.

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری ماضی کی طرح اب بھی باعزت بری ہوں گے، آج بھی کہہ رہا ہوں کہ یہ بدنصیب حکومت ہے.

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو زر داری پرچی کی بنیاد پر بننے والے حادثاتی سیاستدان ہیں، مراد سعید

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور شہبازشریف کی مفاہمتی آفر نہ ماننا حکومت کی بدنصیبی ہے، اسدعمر 9 ماہ تک پاکستان کی معیشت پر جھوٹ بولتے رہے.

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ 18 ویں ترمیم ختم کرنے کا مطلب وفاق کی بنیاد کو کمزورکرنا ہے.

خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں حکومتی اور  اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے پر کڑی تنقید کی، اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور  واک آؤٹ کیا۔

The post بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی مفاہمتی آفر نہ ماننا حکومت کی بدنصیبی ہے: مولا بخش چانڈیو appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2vhqfbh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment