فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

لاہور: فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ سے 50 لاکھ روپے نکل آئے

لاہور: کراچی کے فالودے والے کے بعد لاہور میں فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ سے 50 لاکھ روپے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز والا کے رہائشی علی احسن کے جعلی اکاؤنٹ سے 50 لاکھ روپے نکل آئے، علی احسن کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 24 اپریل کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق علی احسن کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ودیگر کے خلاف کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

علی احسن کا کہنا ہے کہ کیمیکل فیکٹری میں معمولی تنخواہ پر ملازم ہوں، میرا کسی بھی بینک میں اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔

فیکٹری ملازم کا کہنا تھا کہ میرے اکاؤنٹ میں پچاس لاکھ روپے کیسے آئے اس بات کا مجھے علم نہیں ہے۔

علی احسن کا کہنا تھا کہ لاہور کا رہائشی ہوں، شاہدرہ میں نوکری کرتا ہوں، انٹر پاس ہوں، میری والدہ سلائی کا کام کرتی ہیں، غریب آدمی ہوں مجھے نیب کا نوٹس ملا، نیب کا اہلکار نوٹس دینے سادے کپڑوں میں آیا، اس سے پہلے کبھی کراچی نہیں گیا۔

مزید پڑھیں: جعلی بینک اکاؤنٹس: تل کے لڈو بیچنے والا کروڑ پتی نکلا

فیکٹری ملازم کا کہنا تھا کہ 15 ہزار تنخواہ ہے، میرے پاس کراچی جانے کا کرایہ نہیں ہے لیکن میں چور نہیں ہوں نیب میں پیش ہوکر بے گناہی ثابت کروں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں تل کے لڈو بیچنے والے کے نام پر بھی اکاؤنٹ نکلا تھا، نابینا شخص لیاقت کے اکاؤنٹ سے ڈھائی کروڑ روپے نکلے تھے۔

ایف بی آر نے متاثرہ شہری کے گھر چھاپا مارا، شہری کو ایف بی آر کے دفتر بھی طلب کیا گیا، متاثرہ شہری نے بتایا کہ ایف بی آر کے چھاپے کے بعد کمپنی اور جعلی اکاؤنٹ کا علم ہوا۔

The post لاہور: فیکٹری ملازم کے اکاؤنٹ سے 50 لاکھ روپے نکل آئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2vkVsum
via IFTTT

No comments:

Post a Comment