فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

کراچی:‌ بجلی کے غیرقانونی کنکشنز اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز

کراچی: بجلی کے غیر قانونی کنکشنز اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا جس کے تحت پہلے روز قانون نافذ کرنے والوں کی مدد سے کے الیکٹرک کی ٹیم نے 800 کلوگرام کی کیبلز ختم کردی جبکہ سیکڑوں گھروں کے کنیکشن بھی کاٹے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے کنڈا مافیا اور غیر قانونی کنیکشن کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا، اس آپریشن کا مقصد شہر سے لوڈشیڈنگ ختم کرنا ہے۔

کیبل اور کنڈا مافیا کے خلاف کے الیکٹرک نے آپریشن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی خدمات طلب کیں جس کے تحت آج شہر کے مختلف علاقوں شیرپاؤ مسلم آباد اور لانڈھی میں ایکشن کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا تین ماہ میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن ختم کرنے کا فیصلہ

آپریشن کے دوران غیر قانونی بجلی کی ترسیل کرنے والی 800 کلوگرام کی لائن پکڑی گئی جس کو اکھاڑ کر ختم کردیا گیا جبکہ 100 سے زائد ایسے کمرشل گھروں کے کنکشن کاٹے گئے جو بجلی چوری کررہے تھے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مذکورہ ایکشن کا مقصد سسٹم کو بجلی چوری کرنے والوں سے پاک کرنا ہے کیونکہ مختلف علاقوں میں کنڈے یا غیر قانونی کنکشن کی وجہ سے ہی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی چوری والے علاقوں میں‌ ہی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، وفاقی وزیر عمر ایوب

یاد رہے کہ پاؤر کی ترسیل کرنے والی کمپنیوں نے ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا اور نادہندگان کو متنبہ کیا تھا کہ وہ جلد از جلد غیر قانونی کنکشن ختم کر کے اپنے واجبات ادا کریں تاکہ انہیں قانونی طریقے سے بجلی فراہم کی جائے۔

The post کراچی:‌ بجلی کے غیرقانونی کنکشنز اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2W4St50
via IFTTT

No comments:

Post a Comment