فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

گیلپ سروے کے مطابق 59 فی صد افراد کا نیب پر بھرپور اعتماد ہے: چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ گیلپ سروے کے مطابق 59 فی صد افراد کا نیب پر بھرپور اعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرِ صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا عمل جاری ہے۔

اجلاس میں انھوں نے نیب کے آپریشن ڈویژن، پراسیکیوشن ڈویژن اور میگا کرپشن کیسز کا جائزہ لیا، جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب میں میگا کرپشن کیسز سالہا سال تک نہیں چلیں گے۔

میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات کے بتاتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ 179 میگا کرپشن کیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ان کیسز میں سے 105 بد عنوانی ریفرنس کے تحت احتساب عدالت میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔

انھوں نے اجلاس کو بریفنگ میں کہا کہ 15 کیسز میں انکوائریاں جاری ہیں جب کہ 18 کیسز انویسٹی گیشن کے مراحل میں ہیں، 41 مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار

قبل ازیں، چیئرمین نیب جاوید اقبال سے بلوچستان کے وکلا کے وفد نے ملاقات کی، جس میں انھوں نے وکلا کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، بلوچستان کے وکلا کے وفد نے بھی نیب کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بد عنوان عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے، اس کا اعتراف معتبر ملکی و غیر ملکی اداروں نے رپورٹس میں کیا ہے۔

The post گیلپ سروے کے مطابق 59 فی صد افراد کا نیب پر بھرپور اعتماد ہے: چیئرمین نیب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Pp7kEN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment