فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2019

پاک فوج کے 63 افسران کو ستارہ امتیاز کا اعزاز

راولپنڈی: پاک فوج کے 63 افسران کو ستارہ امتیاز ، 85 کو تمغہ امتیاز اور 2 افسران سمیت 24 جی سی اوز کو تمغہ بسالت سے نواز دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی کے کورہیڈکوارٹرمیں افسران و جوانوں کو اعزازات دینےکی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق افسران کوتمغہ امتیازملٹری،ستارہ امتیازملٹری اورتمغہ بسالت سےنوازاگیا۔ تمغہ بسالت پانے والوں میں 2 افسران اور 24 جے سی اوز سمیت جوان شامل تھے، 21 شہدا کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو دیا جانے والا اعزاز وصول کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے 63افسروں کو ستارہ امتیازملٹری اور 85کوتمغہ امتیازملٹری سےنوازا۔ اعزاز تقسیم ہونے کی تقریب میں تقریب میں افسران اوراہل خانہ کی بڑی تعدادنےشرکت کی۔

یاد رہے کہ 28 مارچ کو لاہور ہیڈ کوارٹرز میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاک فوج کے 23 افسران کو ستارہ امتیاز، 48 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری اور 15 سولجرز کو تغمہ بسالت سے نواز  گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پاک آرمی کے شہدا کی فیملیز اور غازیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں آپریشنز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو ایوارڈ دیا گیا، جن میں 23 افسران کو ستارہ امتیاز، 48 افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری، 15 سولجرز کو تغمہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کو ملنے والے اعزازی میڈلز اُن کے اہل خانہ نے وصول کیے تھے۔

The post پاک فوج کے 63 افسران کو ستارہ امتیاز کا اعزاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VtNTgo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment