فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2019

حمزہ، سلمان شہباز اور مفتاح اسماعیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ای سی ایل

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو نے حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور مفتاح اسماعیل کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی، نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے وزارت داخلہ سے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ان کے بھائی سلمان شہباز اور سابق وزیر خزانہ مفتاخ اسماعیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو نے وزارت داخلہ کو ایک خط بھی ارسال کیا ہے، اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خط میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور مفتاح اسماعیل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے سابق سربراہ معین آفتاب کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب ٹیم انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

نیب نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کے لیے گئی تھی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا ۔

The post حمزہ، سلمان شہباز اور مفتاح اسماعیل کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Uk3Rgf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment