فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

پشاور میں انسدادپولیومہم کےخلاف سازش، تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم

پشاور: انسدادپولیومہم کےخلاف سازش کی تحقیقات کیلئے6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی 2 ہفتےکےاندر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور قومی کازکونقصان پہنچانے والوں کاتعین کرےگی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں انسدادپولیومہم کو سبوثار کرنے کی سازش کی تحقیقات کیلئے6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی 22اپریل کو پیدا ہونے والی مجموعی صورتحال کا جائزہ لےگی اور 2 ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی میں انتظامیہ اوردیگر اداروں کے نمائندے شامل ہیں ، کمیٹی قومی کازکونقصان پہنچانے والوں کاتعین کرےگی اور اسپتال میں توڑپھوڑ کرنےوالوں کیخلاف کارروائی تجویز کی جائے گی۔

دوسری جانب پشاور میں انسدادپولیومہم کوسبوثارکرنے کے معاملے پر بڈھ بیرپولیس کاآپریشن جاری ہے، ایس پی سجاد کا کہنا ہے کہ مرکز صحت ماشوخیل میں سرکاری املاک کونقصان پہنچانےوالےمزیدنوافراد کوگرفتارکرلیاگیا جبکہ روپوش اسکول پرنسپل کی گرفتاری کےلئےچھاپےمارےجارہے ہیں۔

مزید پڑھیں : پشاور میں انسدادپولیومہم بدنام کرنے کی سازش کرنے والا شخص گرفتار

انسداد پولیو مہم کےفوکل پرسن بابربن عطا کاکہناتھاکہ انسداد پولیومہم کےخلاف جھوٹی خبرمنصوبہ بندی کےتحت پھیلائی گئی جبکہ وائس چانسلرآف یونیورسٹی ہیتلھ سائنسزلاہورڈاکٹرامجداکرم کاکہنا ہے کہ انسداد پولیو کےقطرے کبھی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

یاد رہے پشاورمیں دو روز قبل پولیو ویکسی نیشن سےبچوں کی حالت غیرہونےکی افواہوں نےکھلبلی مچادی تھی، جس کےبعدمشتعل افراد نےسرکاری مرکز صحت ماشوخیل پر دھاوا بول دیا تھا۔

ناقص ویکسین فلاپ ڈرامے کا ڈراپ سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ، جس میں دیکھاجاسکتاہےکہ ایک شخص بچوں کوزبردستی بسترپر لٹاکر بے ہوشی کاڈرامہ رچا رہا ہے لیکن بچے تندرست دکھائی دے رہے تھے۔

بعد ازاں پشاورمیں پولیس نے بچوں سے بےہوشی کا ڈرامہ کرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا ، عدالت نے ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

The post پشاور میں انسدادپولیومہم کےخلاف سازش، تحقیقات کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VY7cOZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment