فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 23, 2019

جاپان پاکستان کو سات ارب چالیس کروڑ روپے دےگا

اسلام آباد : پاکستان میں صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبےکی بہتری کیلئےجاپان مدد فراہم کرےگا اور دونوں شعبوں میں سات ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعلیم اورٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے جاپان میدان میں آگیا ، جاپان پاکستان کو سات ارب چالیس کروڑروپےدےگا، یہ رقم پاکستان میں صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبےکیلئےفراہم کی جائے گی۔

رقم کا اعلان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورے کے اختتام پر کیاگیا ہے ، جس کے مطابق چار ارب پچاسی کروڑ روپے صحت کیلئے جبکہ ٹرانسپورٹ کیلئے دو ارب پچپن کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔

وزیرخارجہ نے جاپانی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں بنے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی، اس کےعلاوہ پاکستانی نوجوانوں کوجاپان بلانے کیلئے بھی مفاہمتی یاداشت پربھی دستخط ہوئے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا جاپان کے 3 روزہ دورے کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جاپانی قیادت سے ایف اے ٹی ایف کے معاملے خصوصی تبادلہ خیال ہوا، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے پر بات ہوئی جبکہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ جاپانی ہم منصب کو منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مکمل سدباب سے متعلق بھی بات ہوئی۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت امن و استحکام، تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

The post جاپان پاکستان کو سات ارب چالیس کروڑ روپے دےگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2ICfCIX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment