فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2019

سعودی عرب: دو امریکی شہریوں سمیت 7 سوشل میڈیا بلاگرز گرفتار

Police

ریاض: سعودی عرب میں حقوقِ نسواں کے لیے آواز بلند کرنے والے دو امریکی شہریوں سمیت سات سوشل میڈیا بلاگرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے گرفتار کیے گئے افراد میں ایک خاتون شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ وہ معاشرے میں تفرقہ پیدا کررہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں جس کی باداش میں انہیں سعودی حکام نے حراست میں لے رکھا ہے۔

گرفتار ہونے والے تمام افراد لکھاری اور سوشل میڈیا بلاگرز ہیں جو خواتین کے حقوق سے متعلق اصلاحات کے لیے عوامی رابطہ مہم چلا رہے تھے، اکثر افراد دو روز قبل گرفتار ہوئے۔

اس سے قبل بھی کئی بار انسانی حقوق کے رہنما گرفتار کیے جاچکے ہیں، جبکہ سعودی حکام کئی افراد پر سفری پابندی بھی عائد کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کاموں اور غیر ملکیوں سے رابطوں کے الزام میں سزا کاٹنے والی تین خواتین کارکنان کو عارضی طور پر رہا کیا گیا۔

مذکورہ خواتین کو ملک کے سائبر قوانین کے تحت سزا دی گئی ہے جس کی سزا پانچ سال تک کی قید ہے، تاہم انہیں حکام نے عارضی طور پر رہائی دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظمیوں نے سعوی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے خلاف تمام الزامات ختم کیے جائیں اور دیگر کارکنوں کو بھی غیر مشروط رہائی دی جائے۔

The post سعودی عرب: دو امریکی شہریوں سمیت 7 سوشل میڈیا بلاگرز گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2TZmaST
via IFTTT

No comments:

Post a Comment