فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Friday, April 5, 2019

ایبٹ آباد: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کا نیٹ ورک چلانے والا دہشتگرد گرفتار

CTD

ایبٹ آباد: خیبرپختونخواہ میں انسداد دہشت گردی فورس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے داعش کا نیٹ ورک چلانے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایبٹ آباد میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان کا تعلق کراچی سے ہے۔

گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل ہیں۔

ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘1 دہشت گرد گرفتار

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ بھی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ماسٹر مائنڈ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

The post ایبٹ آباد: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، داعش کا نیٹ ورک چلانے والا دہشتگرد گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IbPBiy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment