فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 9, 2019

کیا اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا؟

لاہو: لاہور ہائیکورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر ناصر جمشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ناصر جمشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی تھی۔

اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی سفارش پر ناصر جمشید کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے اس موقع پر موقف اختیار کیا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا وزارت داخلہ کا اختیار ہے، ناصر جمشید کی کوئی انکوائری ایف آئی اے کے پاس زیر التوا نہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزاکے بعد نام ای سی ایل میں ڈالا کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا.

مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ کیس: ناصرجمشید پر10 سال کی پابندی عائد

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں ناصر جمشید سمیت شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کے نام سامنے آئے تھے، جنھیں بعدازاں معطل کیا گیا۔

پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 17 اگست 2018 کو ناصر جمشید کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان پر 10 سال کے لئے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

The post کیا اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Kmg3IM
via IFTTT

No comments:

Post a Comment