فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Tuesday, April 9, 2019

چالان کیوں کیا؟ گاڑی میں سوار فیملی آپے سے باہر، پولیس اہلکار سے بدتمیزی

کراچی: سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان کرنے والے اہلکار سے کار سوار فیملی نے بدتمیزی کی اور اُسے لغوایات بھی بکیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب کھڑے سخت گرمی میں اپنے فرائض انجام دینے والے ٹریفک پولیس اہلکار نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ڈرائیور نے گاڑی روکی تو ٹریفک پولیس اہلکار نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ پوچھی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کاٹنے کا کہا۔

گاڑی میں سوار فیملی نے چالان کا سُنا تو انہوں نے اہلاکر سے بدتمیزی بھی کی، خاتون نے کار سے باہر آکر ٹریفک پولیس اہلکار پر غصہ نکالا اور اُسے نماز روزہ ادا کرنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تین ماہ میں 8 لاکھ 39 ہزار چالان

کار سوار فیملی کے مطابق اہلکار نے گاڑی روکتے ہی انہیں لغویات بکیں جس کے باعث اندر بیٹھی خواتین اور ڈرائیور کو غصہ آگیا۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اُس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر صرف چالان کاٹا تھا۔

گرومندر کے قریب سے گزرنے یا وہاں کھڑے لوگ معاملہ دیکھ کر جمع ہوگئے اور انہوں نے حسبِ توفیق پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی۔ یاد رہے کہ گاڑی چلانے کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنا قانون کی خلاف ورزی میں آتا ہے جس پر ٹریفک پولیس کو چالان کا اختیار  ہے۔

The post چالان کیوں کیا؟ گاڑی میں سوار فیملی آپے سے باہر، پولیس اہلکار سے بدتمیزی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Vz5FyK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment