
لاہور : ازبکستان کی ہاکی اور رگبی کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں ، ہاکی ٹیم پاکستان کے13روزہ دورے کے دوران8میچز کھیلے گی۔رگبی کا میچ کل جبکہ ہاکی کا پہلا میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان کی ہاکی ٹیم پاکستان کے13روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی ہے، ایئر پورٹ پر پی ایچ ایف کے آفیشلز نے غیر ملکی ٹیم کا استقبال کیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ازبکستان کی ہاکی ٹیم قومی ڈیویلپمنٹ ہاکی اسکواڈ سے میچز کھیلے گی، مہمان ٹیم دورے کےدوران مختلف اکیڈمیز کے ساتھ بھی میچز کھیلے گی۔
مہمان ٹیم کے دورے کے دوران8میچز شیڈول ہیں، ذرائع کے مطابق ازبکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ29اور دوسرا30اپریل کو کھیلے گی، مہمان ٹیم2، 3، 4، 5، 6، 7 اور 9 مئی کو بھی میچز کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں ازبکستان نے پاکستان کو شکست دے دی
ازبکستان ہاکی ٹیم کے چار میچ قومی ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ ہوں گے، مہمان ٹیم مختلف اکیڈمیز کے ساتھ بھی چار میچ کھیلے گی۔
The post ازبکستان کی ہاکی اور رگبی کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں، پہلا میچ پیرکو کھیلا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IZA0D9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment