
لندن: سپر اسٹار محمد صلاح کا جادو چل گیا، انگلش پریمیر لیگ میں ایک بار ٹاپ پوزیشن تبدیل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لیورپول کے فسوں گر صلاح کے جادو نے ان کی ٹیم کو انگلش پریمیر لیگ میں نمبر ون پوزیشن دلوا دی۔
سرخ شرٹس والی لیور پول نے ہیڈرس فیلڈ کو یک طرفہ میچ میں پانچ صفر سے شکست دے دی. صلاح نے دو گول اسکور کیے. گول داغنے کے بعد مصری کھلاڑی سجدے میں گر گیا.
اس جیت کے بعد لیورپول کے پوائنٹس مانچسٹر سٹی سے زیادہ ہوگئے. خیال رہے کہ چند روز قبل مانچسٹر سٹی نے اپنے حریف مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر یہ پوزیشن حاصل کی تھی.
اب یہ پوزیشن لیور پول نے پھر حاصل کر لی ہے. اس وقت ٹوٹھیم تیسرے اور چیلسی چوتھے نمبر پر ہے. البتہ اصل مقابلہ لیور پول اور مانچسٹر سٹی کے مابین ہی ہے، جو ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ چل رہی ہیں.
The post انگلش پریمیر لیگ: صلاح کا جادو چل گیا، لیور پول پھر ٹاپ پر پہنچ گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2VyP0OQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment