فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Saturday, April 6, 2019

بھارت سے آبی تنازع بہت بڑھ چکا، دفاع کے انتظامات ناگزیر ہیں، عبداللہ ہارون

حیدرآباد: اقوام متحدہ کے سابق سفیر عبداللہ ہارون نے کہا ہے کہ بھارت سے دریاؤں کا معاملہ بہت حد تک بڑھ چکا، اگر دفاع کے لیے انتظامات نہ کیے گئے تو پاکستان پر مشکل وقت آسکتا ہے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات ہونے والے سابق پاکستانی مندوب اور سینئر سیاستدان عبداللہ ہارون کا کہنا تھا کہ بھارت سےدریاؤں کامعاملہ بہت آگے بڑھ چکا۔ خارجہ پالیسی میں ہونے والے فیصلوں کا کسی کو کوئی علم نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نےبولان کی پہاڑیوں پر اپنا حق جما دیا جبکہ امریکا نے بھی اسرائیلی مطالبے کو تسلیم کرلیا، اس حوالے سے پاکستان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: اے ایس ایف کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، عبداللہ حسین ہارون

اُن کا کہنا تھا کہ  آبی تنازع کے معاملے پر اگر دفاعی انتظامات نہ کیےگئےتومشکل وقت آسکتا ہے، حکومتی اخراجات بڑھ رہےہیں مگر ٹیکس وصولی نہیں ہوپارہی ، اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ سال مالی بحران بڑھنےکاخدشہ ہے۔

عبداللہ ہارون کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کا پہلا پروجیکٹ غریب کےپیٹ میں کھاناپہنچانا ہے،جس پر عملدرآمد جلد شروع ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کے آبی ماہرین کا تین رکنی وفد دو ماہ قبل بھارت روانہ ہوا تھا، وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہرعلی شاہ نے کی تھی۔ پاکستان نے لوئر کلنائی اور پکل ڈل منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وفد کا بھارت میں زیرِ تعمیر متنازع آبی منصوبوں کا دورہ مکمل

بھارت اب تک سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی ڈیم بنا چکا ہے۔

The post بھارت سے آبی تنازع بہت بڑھ چکا، دفاع کے انتظامات ناگزیر ہیں، عبداللہ ہارون appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2Imw2E2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment