فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 24, 2019

ملیریا سے بچاؤ : ملک بھر میں دوا لگی مچھر دانیوں کی تقسیم کا فیصلہ

مچھر دانیوں کی تقسیم

اسلام آباد : حکومت نے عوام کو ملیریا سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں دوا لگی مچھر دانیوں کی تقسیم کا فیصلہ کرلیا، ابتدائی طور پر گیارہ اضلاع منتخب کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملیریا سے بچاؤ کے لئے اہم اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں دوا لگی مچھر دانیوں کی تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان میں مچھر دانیاں تقسیم کی جائیں گی، حکومت نے مچھردانیوں کی تقسیم کیلئے21اضلاع کا انتخاب کرلیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دس اور بلوچستان کے11اضلاع میں مہم چلائی جائے گی، مہم کے دوران گھرگھر34لاکھ دوا لگی مچھردانیاں رواں سال جون میں تقسیم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں ڈینگی وائرس اور ملیریا کے پھیلاؤ کا خدشہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ انسداد ملیریا پروگرام ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے بتایا کہ مچھر دانیوں کی مالیت1ارب75کروڑ روپے ہے، مچھردانیاں عالمی ادارے گلوبل فنڈ نےفراہم کی ہیں اور ان کی تقسیم پر20کروڑ روپےخرچ ہونگے۔

The post ملیریا سے بچاؤ : ملک بھر میں دوا لگی مچھر دانیوں کی تقسیم کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IDZtT5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment