فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Wednesday, April 24, 2019

کاروباری افراد کو گرفتارکرنے سے کاروباری طبقہ پریشان ہے: سعید غنی

کراچی: رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کو گرفتارکرنے سے تاجر برادری پریشان ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کل ایک کاروباری فرد ڈنشا انکل سریا کو گرفتارکیا گیا.

صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ڈنشا کراچی کی قدیمی کاروباری خاندان اور پارسی برادری سے تعلق رکھتے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ پریشان ہے، میاں منشا کو بلانے پر حکومت کی چیخیں نکل جاتی ہیں،نیب کا دہرا معیار ہے.

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ نیب کے16 ،17 گریڈ کے ملازمین عزت دارلوگوں کی تذلیل کرتے ہیں، نیب کی وجہ سے اسد منیر نے خود کشی کرلی.

واضح رہے کہ بریگیڈیئر (ر) اسد منیر نے 14 مارچ کو خودکشی کر لی تھی، خاندانی ذرائع نے دعویٰ‌ کیا تھا کہ اسد منیر نیب کی تفتیش کی وجہ سے پریشان تھے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین نیب کا بریگیڈیئر (ر )اسد منیر کی خود کشی کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کا آغاز

بریگیڈیئر اسد منیر کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے کی وجہ سے قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی اہل خانہ نے کوئی مقدمہ درج کرایا۔

بعد ازاں بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کا خط سپریم کورٹ کو موصول ہوا، جس میں نیب کے رویے پر تنقید کی گئی تھی، چیف جسٹس آف پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب سے جواب طلب کیا تھا۔

The post کاروباری افراد کو گرفتارکرنے سے کاروباری طبقہ پریشان ہے: سعید غنی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2W5WC8K
via IFTTT

No comments:

Post a Comment