فوکس پاکستان ایک بہت ہی عمدہ بلاگ ہے۔ یہاں آپ روزمرہ کی خبریں پڑھ سکتے ہیں۔

Monday, April 8, 2019

ملک میں تین مختلف تعلیمی نظام رائج ہیں، شفقت محمود

پشاور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں تین مختلف تعلیمی نظام رائج ہیں، سرکاری، انگریزی، مدارس کا تعلیمی نظام رائج ہے، یکساں تعلیمی نصاب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نصاب مرتب کرنا مشکل کام ہے، حکومت غور کررہی ہے، ہنر سے متعلق پروگرام کے لیے 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ ملک میں معیاری تعلیم کو بہتر بنارہے ہیں، نظام تعلیم پر مسائل سامنے آئے ہیں، ٹیچر ٹریننگ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں آئس رپورٹ حقائق کے برعکس تھی، جو بھی الزامات لگتے ہیں اس کے خلاف تحقیقات کریں گے،

مزید پڑھیں: خواتین کی تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی‘ شفقت محمود

وزیر تعلیم نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں اسکولوں کی سہولت کے لیے اقدامات کررہے ہیں، قبائلی اضلاع میں ایک ارب روپے کی اسکولز کی سہولتوں کے لیے مختص ہیں، 8 لاکھ بچوں کو انرول کرنے کا ہدف رکھا ہے، 6500 اساتذہ بھرتی کریں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں تین مختلف شعبہ جات کی یونیورسٹی بنے گی، کسی نے اضافی فیس کی شکایت کی تو معاملہ دیکھا جائے گا، سپریم کورٹ نے فیسوں سے متعلق نوٹس لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانا ہے، خواتین کی تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی ہے۔

The post ملک میں تین مختلف تعلیمی نظام رائج ہیں، شفقت محمود appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2IpBhDj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment